خوفناک و نایاب بلیک سی ڈیول مچھلی پہلی بار سمندر کی سطح کے قریب دیکھی گئی

194

نایاب اور خوفناک شکل والی بلیک سی ڈیول مچھلی کو پہلی بار سمندر کی سطح کے قریب دیکھا گیا ہے۔

 یہ حیرت انگیز منظر اسپین کے نزدیک کینری جزائر کے پانیوں میں سامنے آیا، جب ایک ہسپانوی تحقیقی ٹیم سمندری شارک پر تحقیق کر رہی تھی۔ اس ٹیم میں مشہور سمندری فوٹوگرافر ڈیوڈ جارا بوگونا بھی شامل تھے، جنہوں نے اس نایاب مچھلی کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ 

بلیک سی ڈیول مچھلی عموماً سمندر کی گہرائی میں 650 سے 6500 فٹ کے درمیان ملتی ہے، تاہم سطح کے قریب اس کا دیکھنا ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ ہے۔

بلیک سی ڈیول اپنے سیاہ رنگ، تیز دانتوں اور سر پر موجود روشنی پیدا کرنے والے عضو کی بدولت مشہور ہے، جو شکار کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جب کوئی چھوٹی مچھلی اس روشنی کے قریب آتی ہے، تو یہ فوراً اسے اپنا شکار بنا لیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مچھلی کا سطح پر آنا کسی بیماری یا شکاری سے بچنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

 اس واقعے نے عالمی سطح پر سمندری حیات کے ماہرین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور تحقیق کے نئے دروازے کھولے ہیں۔