کچھ نہیں بچتا تو تحریکِ فساد مظلومیت کارڈ کھیلتی ہے: عظمیٰ بخاری

133
The prisoner of Adiala jail is dreaming

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب تحریکِ فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی، ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عمران خان سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، انہیں جیل ایک تفریحی پارک کی طرح نظر آتی ہے، جہاں کسی بھی وقت، بغیر کسی ضابطے کے، کوئی بھی آ جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پرو پیگنڈا مہم چلاتے ہیں، خط لکھنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی۔ 

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 50 لوگوں نے لندن میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے۔