پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی انڈر16- کرکٹ چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی

381

لاہور (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی انڈر16- کرکٹ چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی۔ فائنل میچ کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلا گیا جس میں کراچی نے راولپنڈی کو 82 رنز سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کراچی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے، محمد طحہ نے10 چوکوں کی مدد سے 67 رنز، محمد جنید نے 5چوکوں کی مدد سے 31 رنز، سائم ایوب نے 5چوکوں کی مدد سے 29 رنز، طلحہ محمود نے 3 چوکوں کی مدد سے 26 رنز، طلحہ احسن نے ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے ،اویس عابد نے 9 رنز، سجاد خان نے 18 رنز، مہران راجہ نے 31 رنز اور بلال حفیظ نے 31 رنزدے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی، بلکہ 28.5 اوورز میں10 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، عمر ریاض نے ایک چھکے اور3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز، اویس عابد نے 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز، شاہ زیب ستی نے 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے، الحسن وسیم نے 22 رنز دے کر5 کھلاڑیوں، معظ بن سلمان نے 20 رنز اور امجد اسلم نے 34 رنز دے کر2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ونر ٹیم کراچی کو3 لاکھ روپے، رنراپ ٹیم راولپنڈی کو 2 لاکھ روپے ، مین آف دی میچ کراچی الحسن وسیم کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔