120 سے زاید پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

13

اسلام آباد (آن لائن) 26 نومبر احتجاج کے الزام میں گرفتار120سے زاید پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور ہوگئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ورکرز کو آئندہ ایساجرم نہ کرنے کے بیان حلفی پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کیں، عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک ضمانتی مچلکہ بھی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔