مصر : قتل کے الزام میں 5 بھائیوں سمیت 6 افراد کو سزائے موت

78

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں 2023 ء میں 4افراد کے قتل کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے 6 ملزمان کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ ان مجرموں میں 5بھائی بھی شامل ہیں۔ فوجداری عدالت نے قاہرہ سے 600 کلومیٹر جنوب میں واقع قنا کے علاقے دشنامیں جھگڑے کے باعث 4 افراد کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 6 افراد کو سزائے موت سنائی۔ عدالت نے یوسف اور اس کے بھائیوں شاہین، محمد، البدری اور سعید اور نشات پر الزام لگایا کہ انہوں نے حسنی، علی، مصطفی اور ابوالعزائم کو قتل کیا ،جب شریک ملزم سعید نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ فریقین میں کان پر تنازع تھا۔