جیکب آباد ،محکمہ آبپاشی کا کارنامہ ،ایک ماہمیں 5 کروڑ60 لاکھ کے بجٹ کاصفایا

48


جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد ایکسئین بیگاری کا کارنامہ،ایک ماہ میں 5کروڑ 60لاکھ کابجٹ سے صفایا ،مین کینال کے نام پر اخراجات سرزمین پر حقیقت اسکے برعکس۔ جیکب آباد محکمہ آبپاشی کے ایکسئین بیگاری نے ایک ماہ میں5کروڑ 60لاکھ کا بجٹ سے صفایا کردیا ہے بیگاری جیکب آباد میں مین کینال پر فروری میں 2کروڑ 5لاکھ 45ہزار اور ٹھل بیگاری پر 3 کروڑ 55 لاکھ 38ہزار سے زائد مین کینال پر خرچ دکھایا گیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے گلشیر اوڈھو کے ریٹائر ہونے کے بعد مختار شیخ کو ترقی دیکر ایکسئین بیگاری جیکب آباد مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس ڈ ی او گڑھی خیرو کی چارج رکھنے والے سب انجینئر عابد مغیری کو ایس ڈی او بیگاری جیکب آباد مقرر کیا گیا ہے جو کہ ضوابط کے خلاف بتایا جاتا ہے معلو م ہوا ہے کہ بیگاری ڈویژن میں تین روز قبل 45ارب کی مالیت کے ٹینڈر ہوئے ہیں جس کے تحت بیگاری کی تین نہروں کے پشتے مضبوط ،پلوں کی تعمیر اور نہر کو کشادہ کرنے سمیت واٹر کورس تعمیر کئے جائیں گے جس کے لئے ایک پارٹی سے 27لاکھ سے زائد رشوت وصول کی گئی ہے ،اس سلسلے میں ایکسئین بیگاری مختار شیخ سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ۔