جعلی حکومت کے عوامی خدمت کے دعوے دھرے رہے گئے،حلیم عادل شیخ

21

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت والے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کی دعوے کر رہے تھے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ان نااہل حکمرانوں کے کرتوت قوم نے دیکھ لیئے ہیں ملک کو لوٹنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے سوائے انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ حلیم عادل شیخ نے وزارت خزانہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاوزارت خزانہ نے رپورٹ کیا ہے سرکاری اداروں میں 5 ہزار ارب 748 کا نقصان بتایا گیا ہے اورسرکاری اداروں پر واجبات 32 ہزار اب تک پہنچ گئے ہیں سب سے زیادہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 5 ہزار 748 ارب کا نقصان کیا ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اوپر جاری تھی اور ادارہ منافعہ بخش ثابت ہورہا تھا اس وقت ملکی اداروں کو دیوالیہ نکال دیا گیا ہے پی آئی ہے میں 73 ارب، ریلوے میں 51 ارب، اسٹیل مل میں 31 ارب کا نقصان بتایا گیا، کیسکو میں 120 ارب، پیسکو، 88 ارب، سیپکو 37 ارب، حیسکو 22 ارب، لیسکو 34 ارب نقصان،پاکستان پوسٹ میں 13 ارب سمیت دیگر ادارے منافع بخش نہیں رہے ہیں۔