سندھ ہاری کمیٹی کا مرتضیٰ جتوئیکی گرفتاری کیخلاف احتجاج

67


حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی نے ایم آر ڈی تحریک کے ہیرو غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ اس سلسلے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے صدر ثمر حیدر جتوئی نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں تاریخی کردار ادا کیا، انہوں نے سندھ کے تمام مسائل پر واضح مؤقف اختیار کیا۔