فوڈ اینڈ ایگریکلچر کا مقصد کسانوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے،احسان علی

10

ہالا(نمائندہ جسارت) فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن آف یونائیٹڈ نیشن پاکستان کے زیر انتظام گروتھ فار رورل ایڈوانسمینٹ اینڈ سسٹین ابل پروگرایس(GRASP ) کے سلسلے میں یونین کونسل ملدسی میں پیاز کی فصل پر فیلڈ ڈی منعقد کیا گیا،جس میں ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ کی آفیسر اقرا سلطان اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے احسان علی دھئنرو،بدرالدین پنھور،صوبیہ جامڑو،منصور احمد،سمیر بگھیو،مقامی زمیندار محمد اسحاق لغاری،عبدالحکیم کنبہر کے ساتھ ساتھ، واپاری کمیٹی اور دیگر زمینداروں اور کسانوں نے بھرپور شرکت کی، فیلڈ وزٹ کے دوران احسان علی دھئنرو، بدرالدین پنھور و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھمارا مقصد کسان کو آگاھی دینا ہے ۔