ٹیکسٹائلز کی برآمدات میںجنوری کے دوران 15.86 فیصد اضافہ

116

اسلام آباد ( ) ٹیکسٹائلز کی قومی برا?مدات میں جنوری 2025 کے دوران 15.86 فیصد اور جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 10.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ا?غاز سے ٹیکسٹائلز کے شعبے کی برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے اور اگست 2024 کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 13 فیصد ، ستمبر میں 17.92 فیصد ، اکتوبر میں 13.11 فیصد،نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر 2024 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 5.55 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی تھی۔پی بی ایس کے مطابق جنوری 2025 کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برا?مدات کا حجم 1.68 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2024 میں شعبہ کی برآمدات سے 1.45 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 0.23 ارب ڈالر یعنی 15.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 10.77 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2023 تا جنوری 2024 کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 9.74 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔