قرآنی تعلیمات ہماری کامیابی کی ضمانت ہے ،ضیا الدین انصاری

64

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات دنیا و آخرت میں ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔قرآن وہ بابرکت کتاب ہے جس میں دنیا و آخرت دونوں جہاں کی کامیابی کا راستہ ہے۔دنیا میں اس قوم نے ناکامی کا منہ نہیں دیکھا جس نے قرآنی تعلیمان کو اپنا نصب العین بنایا ہو۔قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ خیات ہے جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی سے سر فراز ہو سکتے ہیں۔ قرآن پاک درس انقلاب ہے جس نے قرن اولی کے اقوام کی زندگیوں میں انقلاب بر پا کیا۔ ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امت کی بیٹیوں کو قرآن پاک پر پوری طرح عمل کرکے اپنے آپ کو جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے اندر ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کو بامقصد بنانے کے تمام اصول و ضوابط موجود ہیں جس پر عمل کر ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالا ت کاانہوں نے دارارقم سکول شادباغ کیمپس میں 20 طالبات کے حفظ قرآن مکمل کرنے پر تقریب تکمیل حفظ قرآ ن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سکول چوہدری محمد شوکت ، گرلز کیمپس کی استاتذہ و ذمہ داران موجود تھے۔