حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،انجینئر سید علی

62

بدین(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کی جانب شکارپور میں بحالی امن ایکشن کمیٹی کی کال پر اور جماعت اسلامی کی میزبانی میں شکارپور میں ڈاکوؤں راج کے خلاف دینے خلاف جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ سمیت مقامی قیادت کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کرنے کے سیکڑوں کارکنوں کا بدین پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب شکار پور میں ڈاکوؤں راج کے دھرنا دینے کی پاداش میں جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ سمیت مقامی قیادت پر جعلی ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف سیکڑوں افراد کا بدین پریس کلب اور ایوان صحافت کے سامنے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے عوام کے تحفظ کے لیے احتجاج کرنے والوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں موجودہ حکومت نے عوام تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے حکومت نے جماعت اسلامی کے صوبائی عہدیدران پر جعلی مقدمات درج آمریت یاد تازہ کردی ہے۔ انجینئر سید علی شاہ گیلانی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سندھ عوام کو تحفظ دینے کے بجائے ڈاکوؤں کلچر منشیات فروشوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی سندھ امیر کاشف سعید شیخ سمیت مقامی قیادت داخل جعلی ایف آئی آر ختم کی جائے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی سمیت ایازلطیف سومرو علی گل منصوری نے خطاب کیا۔