پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

158

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 1344 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ یہ 113088 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1610 پوائنٹس کے بینڈ میں گردش کرتا رہا۔ مارکیٹ میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 20.74 ارب روپے رہی۔

اس کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 161 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ اب 13948 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 279.37 روپے پر بند ہوا۔

 ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ روز ڈالر 279.27 روپے پر بند ہوا تھا۔