قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

104

اے رب، ان کو دوہرا عذاب دے اور ان پر سخت لعنت کر‘‘۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اْن لوگوں کی طرح نہ بن جاؤ جنہوں نے موسیٰؑ کو اذیتیں دی تھیں، پھر اللہ نے اْن کی بنائی ہوئی باتوں سے اْس کی برأت فرمائی اور وہ اللہ کے نزدیک با عزت تھا۔ اے ایمان لانے والو، اللہ سے ڈرو اور ٹھیک بات کیا کرو۔ اللہ تمہارے اعمال درست کر دے گا اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا جو شخص اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرے اْس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ (سورۃ الاحزاب:68تا71)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پل صراط جہنم کے دونوں کناروں پر رکھا جائے گا، اس پر سعدان کے کانٹوں کی طرح کانٹے ہوں گے، پھر لوگ اس پر سے گزرنا شروع کریں گے، تو بعض لوگ صحیح سلامت گزر جائیں گے، بعض کے کچھ اعضاء کٹ کر جہنم میں گر پڑیں گے، پھر نجات پائیں گے، بعض اسی پر اٹکے رہیں گے، اور بعض اوندہے منہ جہنم میں گریں گے۔
(سنن ابن ماجہ)