فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرنصراللہ گورایہ نے کہاہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے میںصرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی وزونل ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ،سیکرٹری یاسراقبال کھارا، ڈپٹی سیکرٹری نعمان احسن ملک نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ ملک کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں اور پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے اور اداروں کو ٹھیک کرنے کا مکمل روڈ میپ ہے۔ جماعت اسلامی کے سینکڑوں افراد منتخب ہو کر قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبربنے، کسی ایک ممبرپربھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ قوم کو اہل اور ایمان دار قیادت کی ضرورت ہے جو اسے جماعت اسلامی کی صورت میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی مثالیں قائم کیں جس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔ ہماری اصل لڑائی موجودہ فاسد نظام سے ہے۔ ہم اس میں پیچ ورک کے قائل نہیں، ہم اسے جڑ سے اکھاڑ دینا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی اسلام کے غلبے کی تحریک ہے 75افراد کا یہ قافلہ آج کروڑوں افراد کا قافلہ بن چکا ہے، ہمیں اپنے پیغام کو ہر گھر میں پہنچانا ہے ۔ دعوت کے میدان میں آگے بڑھیں گے اور اس تحریک کو طاقت ور بنائیں گے۔
ماتلی،کریانہ کی دکان پر ڈکیتی کی
واردات،نقدی لوٹ لی گئی
ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی میں فلکارا روڈ پر واقع ہول سیلر ربانی کریانہ اینڈ جنرل اسٹور پر ڈکیتی کی واردات۔125موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے شہر کے داخلہ اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔