سجاول(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی جانب سے دریائے سندھ میں6 کینال بنانے کے خلاف سکھر سے 28 جنوری کو نکلنے والا پیدل مارچ گزشتہ روز سجاول پہنچ گیا، پیدل مارچ کی قیادت جئے سندھ آریسر گروپ کے چیئرمین اسلم خیر پوری کر رہے تھے۔ پیدل مارچ 23 فروری کو کراچی پہنچے گا۔ مارچ کا سجاول پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پیدل مارچ کے شرکا نے دریا سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے خلاف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں نئے کینال بنانے کا مقصد سندھ کی زمینیں بنجر کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سندھی لوگوں کی موت اور زندگی کا معاملہ ہے اور ہم کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے پیدل مارچ میں سخت نعرہ بازی کی گئی۔