انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ قرار

233

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹاپ آرڈر بلے باز بین ڈکٹ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے۔

انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بلے باز بین ڈکٹ بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی گروئن کی انجری کا اسکین کروایا گیا تھا۔

اسکین کے نتائج کے بعد بین ڈکٹ کی فٹنس کی تصدیق کی گئی اور انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے کھیلنے کے قابل قرار دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 18 فروری کو پاکستان پہنچے گی، اور 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔