امریکا سے بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی، مرکز اور پنجاب اپوزیشن میں ٹھن گئی

152

امریکا سے 100 سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر ایک اور پرواز آج رات بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر پہنچ رہی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کی اپوزیشن اور مرکز کے درمیان تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پ

نجاب اسمبلی میں بھی اس بات پر بہت لے دے ہو رہی ہے کہ امریکا نے بھارت سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کے حوالے امرتسر کو منزل کیوں بنایا ہے۔

امرتسر سِکھوں کا مقدس ترین شہر گردانا جاتا ہے۔ یہاں سِکھوں کا سب سے بڑا معبد (گرودوارہ) گولڈن ٹیمپل بھی واقع ہے۔ امریکا سے ملک بدر کیے جانے والے 104 بھارتی باشندوں کو لے کر پہلی پرواز بھی گزشتہ ہفتے امرتسر ہی میں اتری تھی۔ امریکی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سے جو لوگ واپس آئے تھے اُن کا تعلق گجرات، ہریانہ، اتر پردیش اور آندھرا پردیش سے تھا۔

بھارتی پنجاب کی حکومت امریکا سے آنے والی پروازوں کو امرتسر میں لینڈ کرانے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ جب پنجاب کے لوگ واپس آنے والوں میں شامل ہی نہیں ہیں تو پروازیں پنجاب میں کیوں اتروائی جارہی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی اور کہیں اور ایسی پروازیں اترواکر بدنامی مول لینے سے بھاگ رہی ہے۔