نواب شاہ میں زائرین کی وین ٹریلر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق

132
accident

نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب  زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے  جا رہے تھے۔