7ماہ پاکستانیوں نے 2.489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا

100

کراچی (کامرس رپورٹر) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر25فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی 2024تا جنوری2025)میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.985ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،جنوری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 354ملین ڈالرملک ارسال کئے جوگزشتہ سال جنوری کے 290ملین ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پردوفیصدکی کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 260ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ واضح ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں اوررسیز پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 20.849ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 15.833ارب ڈالرکے مقابلہ میں 32فیصدزیادہ ہے۔