تبلیغی اجتماع کے راستوں پر صفائی کا فقدان ، جابجا کچرے کے ڈھیر

125
تبلیغی اجتماع گاہ کے قریب سڑک سے متصل کچرے کاڈھیر حکومتی صفائی مہم کاپول کھولنے کیلیے کافی ہے

کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) صوبائی وزیر بلدیات تبلیغی اجتماع میں لاکھوں شہریوں کو صفائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ سندھ حکومت کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع غربی کی انتظامیہ اورنگی ٹاؤن میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔قذافی چوک کے قریب موجود کچرے کے ڈپنگ پوائنٹ کو صاف نہ کیا جاسکا، جبکہ اورنگی ٹاؤن کی سڑکیں، گراؤنڈز اور برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔ اجتماع گاہ جانے والے سات راستوں کے اطراف بھی بڑے پیمانے پر گندگی پھیلی ہوئی ہے، جس سے مرے ہوئے جانوروں کی بدبو سے شدید تعفن پھیل چکا ہے اور اطراف کی مساجد اور رہائشی آبادی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ تبلیغی اجتماع کے لاکھوں شرکا کو ان راستوں سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔