اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو طلب کرلیا۔
اجلاس دن 2بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں 8 سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔