اسداللہ بھٹو وکاشف شیخ کی شہیدمحمدفاضل راہوکی اہلیہ کی وفات پرتعزیت

33

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے شہید محمدفاضل راہو کی زوجہ، سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے محمد اسماعیل راہو اور محمد اسلم راہو کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا
اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثنا ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدروسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بھی اسماعیل راہوسے والدہ کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔