مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1600روپے سستا ہو گیا

92

کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1600روپے سستا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 3لاکھ1ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح 1372روپے کمی سے 10گرام سونے کی قیمت2لاکھ58ہزار487روپے پر آ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 16ڈالرکمی سے فی اونس سونا2888ڈالر ہو گیا ۔