![9](https://www.jasarat.com/wp-content/uploads/2025/02/9-6.jpg)
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمدکی ہدایت پر گلشن ٹاؤن میں شب برات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے، گلشن ٹاؤ ن کی حدود میں آنے والے قبرستانوں باالخصوص عیسیٰ نگری، لیمو گوٹھ ڈالمیا اور ختم نبوت قبرستان میں شب برات کی مناسبت سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے، جھاڑیوں کی کٹائی،صفائی و ستھرائی، روشنی و دیگر بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ بلدیاتی خدمات کی مسلسل فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ شب برات کے موقع پر قبرستان آنے والے شہریوں کیلئے استقبالیہ کیمپ بھی لگایا جائے گا جہا ں پانی و دیگر سہولیات میسر ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ بہتری کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے. میونسپل سروسز کا عملہ اس سلسلے میں انچارچ راؤ شمشاد کی زیر نگرانی بلدیاتی امور کو یقینی بنارہا ہے اور جہاں کہیں کوئی شکایت موصول ہورہی ہے اسے بروقت حل کیا جارہا ہے۔