حکومت کا نیا فیصلہ :  وزارت ہوابازی  کو وزارت دفاع میں ضم کردیا

115

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کر کے وزارت دفاع میں ضم کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزارت دفاع نے کابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر او پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزارت ہوا بازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں، ڈویژنز، صوبائی چیف سیکرٹریز، بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے 14 جنوری 2025 کو وزارت ہوا بازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے 4 فروری 2025 کو ایس آر او جاری کیا تھا۔

مراسلے کے متن کے مطابق اب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کے لیے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے۔