گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں زرعی انقلاب کی نوید، جدید فارمنگ کا دائرہ کار وسیع

111
A promise of agricultural revolution in Cholistan

پاکستان میں زرعی اجناس کی قلت جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) اور جدید کارپوریٹ فارمنگ متعارف کروائی گئی ہے، جس کے ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی سروے 2023 کے مطابق پاکستان میں زراعت کا شعبہ 22 فیصد سے زائد GDP اور 37 فیصد ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے ، اس کے باوجود ملک کو گندم، دالوں اور آئل سیڈز کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔ اسی دیرینہ مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں گرین پاکستان انیشیٹو اور جدید کارپوریٹ فارمنگ کو متعارف کروایا گیا۔ گزشتہ سال چولستان میں کامیاب جدید طرز کی فارمنگ تکنیک سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اب چولستان بیلٹ میں گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کو وسیع کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 14 فروری 2025 کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب چولستان بیلٹ کا دورہ کریں گے، گرین پاکستان پروگرام کے تحت چولستان بیلٹ کے مقامی کسانوں، زمینداروں اور عوام کیلئے حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کے تعاون سے 14 فروری 2025 کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کنڈائی کے علاقہ میں Smart Agri Farm اور Green Agri Mall کا افتتاح کریں گی۔ جبکہ چاپو کے مقام پر وزیرِ اعلیٰ AR&FC سینٹر کا افتتاح کریں گی۔

گرین پاکستان کا یہ منصوبہ یقیناً چولستان کے پسماندہ علاقہ مکینوں کی زندگی میں انقلاب برپا کرے گا۔ چولستان کا علاقہ جہاں لوگوں کو آمدورفت میں اتنی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا وہاں اب ایسے عوام دوست زرعی انقلابی منصوبوں کے تحت زندگی یکسر بدل جائے گی۔