حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے کسی بھی طرح کی کتا مار مہم شروع نہ کرنے کے نتیجے میں حیدرآباد شہر ، لطیف آباد اور قاسم آباد کے علاقے آوارہ کتو ں کے نر غے میں آگئے،ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع اخبار مارکیٹ میں صبح سویراخبار ات کے حصول اور تقسیم کیلئے جانے والے کئی اخباری ہاکرز آوارہ کتو ں کے حملو ں کا شکا ر ہو کرزخمی ہوچکے ہیں جبکہ رات دیر سے آنے والی ٹرینوں کے مسافر عورتیں ،بچے اور بزرگ بھی ان آوارہ کتوں کے حملوں سے محفوظ نہیں ہیں،ریلوے اسٹیشن اور اس کے قرب و جوار کے علاقوں شام دھلتے ہی آوارہ کتوں کے غول کے غول کے نظر آتے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کے خو ف سے عورتو ں اور بچو ںنے رات کے اوقات میں گھر وں سے نکلنا بھی چھوڑ د یاہے اور روزانہ کی بنیا د پر آوارہ کتو ں کے حملو ں کا شکا ر ہو کر در جنو ں شہری جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں سول ہسپتا ل پہنچ رہے ہیں اورسول ہسپتال کے علاوہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔ میونسپل کارپوریشن حیدرآبادکا شعبہ ہیلتھ اینڈ سروسز مکمل طو ر پر غیر فعا ل ہو کر رہ گیا ہے جہاں مذ کورہ شعبہ کے زمر ے میں آنے والے نالے ،نالیوں کی صفا ئی کے کا م ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں وہا ں حیدرآبا د سٹی ، لطیف آباداور قاسم آباد میں کئی ماہ سے کتا مار مہم بھی تعطل کاشکا ر ہے اور بلدیہ کی انتظامیہ کی جانب سے صرف اپنے بیانات میں کتا مار مہم چلائی جاتی رہی ہے لیکن عملی طور پر کوئی مہم نہیں چلائی گئی ہے جس کے نتیجے میں شہر بھر میںآوارہ اور خارش زدہ کتو ں کے غول کے غول نظر آرہے ہیں اور درجنو ں شہر ی جن میں بچو ں کی تعداد زیا دہ ہے روزانہ کی بنیا د پر ان کتو ں کے حملے کا شکا ر ہو کر سو ل اسپتا ل سمیت دیگر اسپتالوں میں پہنچ ر ہے ہیں ۔ریلوے اسٹیشن اور اس کے قرب و جوار کے علاقوں میں شام دھلتے ہی کتوں کے غول کے غول شہر یو ں پر خطر نا ک حملے کر تے نظر آتے ہیں اور ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع اخبار مارکیٹ میں صبح سویر جانے والے کئی اخباری ہاکر ز بھی ان آوارہ کتوں کے حملے کا شکارہو چکے ہیں اوران حملوں کا شکار اخباری ہاکرزحوف کے باعث نے اخبار مارکیٹ جانا چھوڑ دیا ہے اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ حیدرآباد میں سول ہسپتاک کے علاوہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں کتوں کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے جبکہ آوارہ اور خارش زد ہ کتو ں کی بہتات کے با عث بچے گھروں میں محصو ر ہو کر رہ گئے ہیں ،آوارہ خون خوار کتوں کے حملوں کے با عث شہر یو ں میں خو ف و ہر اس پھیل رہا ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر علاقے میں کتوں کے جھنڈ کے جھنڈ موجود ہیں جوکہ ٹولیوں کی شکل میں لوگوں پر حملے کرتے ہیں اورحملے کے دوران انسانوں کو بھنبھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں ،پہلے کتوں کے کاٹنے کے کبھی کبھی واقعات ہوتے تھے مگر اب یہ روز کا معمول بن گیا ہے لیکن بلدیہ اعلی حیدرآبا کی انتظامیہ اس جانب توجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے اور روزانہ درجنوں شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات ، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد اورڈپٹی کمشنرسے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے کرکتوں کو ہلاک کرنے کی مہم شروع کرنے کا حکم جاری کریں اورغفلت کے مرتکب بلدیاتی افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔