افسران واہلکاروں کے مسائل ایس ایس پی گھوٹکی کے سامنے پیش

90

میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے اپنی آفس میں پولیس افسران و اہلکاروں کا اردلی روم کے انکے مسائل سنے اور حل کیے،ھیڈ کلرک الطاف احمد سومررو اور شیٹ کلرک محمد دین دائود پوٹو نے 33 افسران اور 40 اہلکاروں کو غیر حاضری،تبادلہ،چھٹی اور شوکاز کے سلسلے میں ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے روبرو اردلی روم میں پیش کیا،افسران و اہلکاروں کے مسائل سنے اور حل کیے،ایس ایس پی گھوٹکی 05 افسران کو میجر پنشمنٹ اور 14 افسران کو مائینر سزائیں دیں،12 افسرن کے شوکاز فائل کر دیے گئے ، اسکے علاوہ 02 افسر تبادلے کے سلسلے میں پیش ہوے جن کو ایس ایس پی نے اسکی مجبوری کو مدِنظر رکھتے ہوئے تبادلہ کر دیا،اور 02 اہلکاروں کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں چھٹی دے دی ،04 پولیس اہلکار تبادلہ کے لیے پیش ہوئے جن کا تبادلہ کر دیا گیا،جبکہ 15 اہلکاروں کے شوکاز فائل کرنے کا حکم دیا،09 پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت کرنے پر ایک سال کا انکریمنٹ ختم کر دیا گیا ، ایس ایس پی نے 10 اہلکاروں کو غیر حاضری کے سلسلے میں انکو تنبیہ کرتے ہوئے ان کو معافی دے دی اور آئیندہ ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ ہونے کی سختی سے ہدایت کی،آخر میں ایس ایس پی نے کہا کہ جو بھی آفیسرز اور اہلکار اچھا کام کرے گا ان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔