ٹنڈو جام،مدرستہ المدینہ میں تقسیم انعامات کے اجتماع کا انعقاد

77

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )دعوت اسلامی ٹنڈو جام کے زیر اہتمام مدرسۃالمد ینہ شارٹ ٹائم میںتقسیم اسناد دینے کے سلسلے میں نورانی مسجد میں اجتماع منعقد ہوا جس میں سیکڑوں بچوں نے شرکت کی قرآن میں ہر مسلے کا حل موجود ہے دنیا و آخرت کی کامیابی کی چابی قرآن وسنت ہے تفصیلات کے مطابقدعوت اسلامی ٹنڈو جام کے زیر اہتمام مدرسۃالمد ینہ شارٹ ٹائم میںتقسیم اسناد دینے کے سلسلے میں نورانی مسجد میں اجتماع منعقد ہو اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی صوبائی نگران محمد عرفات رضا عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید اللہ تعالی کی وہ عظیم کتاب ہے اس کو جہاں سے بھی پڑھے برکتیں ہی برکتیں ملتی ہے قرآن پاک اللہ تعالی کا وہ کلام ہے اس میں عجیب تاثر ہے یہ پیارا کلام دلوں کو نرم کرتا ہے بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ ہدایتدکھاتا ہے یہ اللہ تعالی کی مضبوط رسی ہے یہ حکمت والا ہے جو قرآن پاک کے مطابق بات کرے گا وہ سچا ہے جو قرآن پاک کے مطابق فیصلہ کرے گا وہ انصاف کرنے والا ہوگا.اور جو قرآن مجید کی طرف بلاے والا ہوگاوہ سیدھے راستے کی طرف بلانے والا ہوگا۔