کراچی(کامرس رپورٹر ) ٹھٹھہ سیمنٹ کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 283 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کو 938 ملین روپے منافع ہوا ہے جبکہ 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے لئے کمپنی کا منافع 245 ملین روپے رہا تھا۔اس طرح سال 2023 کی دوسری ششمالی کے مقابلہ میں سال 2024 کیآخری 6 ماہ کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کے منافع میں 693 ملین روپے یعنی 282.85 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔