امارات سے ترسیلات زر میں 53.69 فیصد کااضافہ

85

کراچی(کامرس رپورٹر ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران کی جانے والی ترسیلات زر میں 53.69 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 4.205 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یو اے ای سے ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2.736 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران یو اے ای سے ترسیلات زر کے محصولات میں 1.469 ارب ڈالر یعنی 53.69 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔