ملیر میں چھریوں کے وار سے شوہر قتل، بیوی زخمی

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں گھر کر نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص 38 سالہ محمد افضل کو قتل اور خاتون 28 سالہ فاطمہ زوجہ افضل کو زخمی کردیا۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ کے بیان کے مطابق محمد افضل گاڑیوں کا ڈینٹر ہے جس کی صفورا میں دکان ہے، افضل 4، 5 دنوں سے ایک کار کی ڈینٹ پینٹ کا کام کر رہا تھا، دکان بند کرکے گھر آیا تو اس کے شوہر نے جن افراد کی گاڑی کی مرمت کا کام کیا تھا، ان میں سے 3 سے 4 افراد گھر آگئے۔ ان افراد نے افضل سے کہا تم نے کار کی درست ڈینٹ پینٹ نہیں کی جس سے ہمیں مالی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران افضل اور ان افراد میں تکرار ہوگئی جس پر ایک شخص نے افضل پر چھری سے حملہ کیا جس سے وہ جاںبحق ہوگیا اوراسے بچانے کی کوشش میں اہلیہ زخمی ہوئی۔