کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میںٹینک سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ 18 مشتبہ افراد کے لیے گئے ڈی این اے نمونوں کی رپورٹ منفی آگئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نمونوں سے مماثلت نہیں رکھتیں، تاہم پولیس نے مزید متعدد مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔