افغانستان، خودکش حملے میں 5افراد جاں بحق ، 7زخمی

27

کابل (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ قندوز میں خودکش بم دھماکے سے 5افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان جمہ دین خاکسار نے بتایا کہ منگل کی صبح صوبائی دارالحکومت قندوز شہر میں کابل بینک کے سامنے ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں بینک کے گارڈز اور شہریوں سمیت5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ عہدیدار نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔