حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوجام کے نزدیک کھٹیاں اسٹیشن دیھ رئیس روڈ کے قریب غیر قانونی اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف مکین سراپا احتجاج زہریلے دھوئیں سے جلد اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی علاقہ مکین پریشا نیوں میں مبتلا ہوگئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب بھٹی، محمد رئیس، محمدعرب، وحید نودانی، شاہنواز چانڈیو، امین رئیس اورقربان چانڈیو ودیگر نے کہا کہ بھٹوں کے زہریلے دھوئیں سے سانس جلد اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور پورے علاقہ دیھ رئیس کا پانی خارہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا زرعی زمینوں کو نقصان ہو رہا ہے ہم فصل لگاتے ہے فصل تباہ ہو جاتی ہے ان بھٹوں کی وجہ سے نجی ہائوسنگ اسکیموں سمیت اہل علاقہ کے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بھٹوں کے خلاف ایکشن لے کرختم کروایا جائے اور ماحول کی آلودگی کو ختم کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو بیماریوں سے نجات حاصل ہوسکے اور بھٹہ معافیا افغانی پٹھان لوگوں کو ہتھیاروں کا زور دکھا کرڈرانے لگے انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے اور بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔