روس کا مشرقی یوکرین کی بستی پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

51

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے گاؤں اوریخوو واسیلیوکا پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا ۔خبر رساں اداروں کے مطابق روسی فوج کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن قصبے چسیو یار میں شدید لڑائی جاری ہے، جو روس کو خطے میں مزید پیش قدمی سے روکنے والے آخری باقی شہری علاقوں میں سے ایک ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق فیصلہ کن کارروائیوں میں دونیتسک کے علاقے میں اوریخوو-واسیلیوکا کی بستی کو آزاد کرالیا گیا۔ یہ بستی چسیو یار کے شمال میں تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر اور یوکرین کے زیر قبضہ شہر سلویانسک کی سڑک کے قریب واقع ہے۔