اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے پر اتفاق کرتےہوئے ٹیلیفونک پر رابطہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا اور نیتن یاہو کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے نیتن یاہو کے اشتعال انگیز سنگین مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ مکمل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب دونوں نے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔