سنگاپور: کرائسٹ چرچ طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا ملزم گرفتار

112
Fake government employee and fake journalist arrested for stealing cars

سنگاپور: ایک 18 سالہ نِک لی کینامی ملزم نے سنگاپور میں کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کی، سنگا پور حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو قبل از وقت گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگا پور حکام نے بتایا کہ ملزم نے حملے کی تربیت کے لیے ایک ویڈیو گیم کا استعمال کیا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں کراسٹ چرچ حملے سے مشابہت رکھتا تھا، جس نے مبینہ طور پر سفید فام بالادستی کے حامی برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے کیے گئے قتل عام جیسا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ نِک لی نے دیسی ساختہ بندوقوں، چاقو اور پیٹرول بموں سے مسلمانوں پر حملے کا ایک منصوبہ بنایا تھا، جو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ حملے جیسا ہوتا اور وہ اس واقعے کو براہ راست نشر کرنے کا بھی ارادہ رکھتا تھا۔

سکیورٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ   نِک لی نامی ملزم  نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا دیکھنے کے بعد 2023 میں ان کے خلاف شدید نفرت پالنا شروع کی

ٹیرنٹ کے حملے کی ویڈیوز تلاش کرکے بار بار دیکھنے کے بعدملزم نے متاثر ہو کر ایک پرتشدد آن لائن گیم میں خود کو ٹیرنٹ کے کردار میں ڈھال لیا۔

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔