وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

141

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج 2 روزہ پر پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی ہے، وزیر اعظم کے ہمراہ  نائب وزیرِ اعظم  اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ہے۔

 وزیراعظم کل دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے، شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای  کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم دورے کے دوران یو اے ای میں کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ یو اے ای کا دوسرہ دورہ ہے۔