خیرپور،دیہاتیوں کا احتجاج

12

خیرپور (جسارت نیوز) گزشتہ رات خیرپور پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے کو دیہاتیوں نے جھوٹا قرار دے دیا دیہاتیوں کا شاہ حسین پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کلب خیرپور کے سامنے دھرنا دیا دھرنے کی قیادت علی اکبر گھمنپیرو دیگر کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ حسین پولیس نے ہمارے نوجوان مزدور میر حسن جعفری کو باغ سے گرفتار کرکے اسے بے گناہ جھوٹا مقابلے میں زخمی کردیا۔