19

250209-11-2
ایم پی اے ہری رام کشوری کے تعاون سے روڈ کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا

میرپورخاص (بیورورپورٹ)یو سی چیئرمین حاجی محمد علی نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ہری رام کشوری لال کے تعاون سے روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز کردیا،گزشتہ 20سال سے سڑک کی تعمیر نہ کی گئی تھی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ماڈل ہائی اسکول کے عقب میں تین مین ہول گذشتہ کئی برس سے کھلے ہوئے تھے علاقہ مکین و ڈاٹسن ایسوسی ایشن نے پاکستان پیپلز پارٹی یونین کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد علی سے رابطہ کرنے کے بعد مین ہول تو بنوا لئے پر وہاں پر چیئرمین حاجی محمد علی نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ میں ایم پی اے ہری رام سے مل کر سی سی روڈ بنانے کی بھی بات کروں گا ایم پی اے میرپورخاص سیٹھ ہری رام کشوری لال صاحب نے یونین کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد علی کی بات رکھی اور آج الحمدللہ ماڈل ہائی اسکول کے عقب میں سی سی روڈ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماڈل ہائی اسکول کے عقب میں گذشتہ کئی سال سے مین ہول پہ ڈھکن نہیں لگائے گئے تھے۔وہ حاجی محمدعلی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مین ہول کے ڈھکن لگوائے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ چیئرمین حاجی محمدعلی کی یونین کونسل نہیں ہے۔ مگر حاجی محمد علی نے انسانیت کی خدمت کی اور یہاں روڈ بنانے کا وعدہ بھی کیا اور پیپلزپارٹی کے ایم۔ پی۔ اے ہری رام کشوری لال کے تعاون سے روڈ بنانے کے کے کام کا آغاز کردیا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم یو۔سی چیئرمین حاجی محمد علی کے شکرگذار ہیں کہ انکی یونین کونسل نہیں مگر انہوں نے انسانیت کے ناطے ہمارے لئے فلاحی کام کیا۔