بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے پر 4افراد گرفتار

62

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے پر4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے پر مبینہ ٹائون تھانے میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 4افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں3 بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے سے انکارپر جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران پولیس کانسٹیبل کا یونیفارم پھٹ گیاتھا۔