پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی تدفین کل مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔
پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکت کی ہے۔
حکومت پاکستان نے آج پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز محمد شریف نے ہدایات جاری کی تھیں کہ 8 فروری بروز ہفتہ کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام یا روحانی پیشوا تھے، وہ 11 جولائی1957 کو 20 سال کی عمر میں اسماعیلی برادری کے امام بنے۔
پرنس کریم آغا خان کا انتقال 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا تھا۔
پرنس کریم آغا خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی برادری کا 50 واں امام مقرر کیا گیا ہے۔