سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

152

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولینگ کی دعوت دی۔

اس وقت 10 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے تقصان پر 42 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں، بابر اعظم آج اننگ کا آغاز کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔