پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

33

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا جس کے بعد مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیے تھے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ملازمین کی کل تعداد 7000 سے بھی کم رہ گئی ہے جس میں تیزی سے کمی آرہی ہے، تنخواہوں میں اضافے سے کم ہوتے ہوئے تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔