مقبوضہ کشمیر: بارودی سرنگ پھٹنے سے 5 نوجوان شہید

236

سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک دھماکے میں 5کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بٹل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5کشمیری نوجوان شہید ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کے مطابق واقعہ علاقے میں بارودی سرنگ پر ایک نوجوان کا پیر پڑنے کے بعد ہونے والے دھماکے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔