پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پرچھاپا قابل مذمت ہے،جماعت اسلامی بلوچستان

22


کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ پرچھاپے ،گرفتاریوں ، تشدد اوردفترسیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے پی ٹی آئی کے گرفتاررہنمائوں کو فوری رہا اوربے بنیاد سیاسی مقدمات ختم اوردفتر کھول دیا جائے۔عوام کی جان ومال محفوظ ہے نہ بلوچستان وکوئٹہ انتظامیہ وحکومت ہے حکمران عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے سیاسی مخالفین کو دبانے پریشرائزکرنے ڈرانے دھمکانے میں مصروف وقت ووسائل ضائع حالات خراب کررہے ہیں۔ حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں ،حقوق مانگنے والوں ،وفاق ومقتدر قوتوں کے ہاں میں ہاں ملانے جائز ناجائز احکامات ماننے پر عمل درآمد میں مصروف عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے بدقسمتی سے سیاست کو اداروں بدعنوان عوامی حمایت کھونے والوںنے تباہ وبدنام کرکے رکھ دیا ہے جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف اورمظلوم کیساتھ ہے ۔