ٹنڈو جام ، رورل ہیلتھ کا چھاتی کے کینسر کے حوالے سے طبی کیمپ

58

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)ٹنڈو جام کے رورل ہیلتھ سینٹر میں خواتین کے چھاتی کے کینسر کی جانچ اور علاج کے لیے دو روزہ خصوصی طبی کیمپ لگایا گیا اس کیمپ کا انعقاد او جی ڈی سی ایل (OGDCL) کے تعاون سے کیا گیا، جس میں ٹنڈو جام، کیسانہ موڑی، راہوکی اور آس پاس کے علاقوں سے خواتین نے شرکت کی ماہر ڈاکٹروں نے ان کی جانچ کی اور ضروری علاج بھی فراہم کیاکیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیہی گوہر مسرور، OGDCL کے ریجنل کوآرڈینیٹر زاہد مہیسار، سینئر CSR آفیسر برکت علی سوہو، چیف میونسپل آفیسر ٹنڈو جام شاہجان پنھور اور چیف میونسپل آفیسر ٹنڈو فضل ماروی سومرو نے کیاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گوہر مسرور، OGDCL کے ریجنل کوآرڈینیٹر زاہد مہیسار، سینئر CSR آفیسر برکت سوہو اور دیگر مقررین نے کہا کہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کی شرح میں اضافے کے باعث یہ خصوصی کیمپ لگایا گیا ہے کیمپ کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کی خواتین کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس بیماری کی ابتدائی مراحل میں ہی تشخیص کروا سکیںماہر ڈاکٹروں نے اس موقع پر کہا کہ اگر چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج ممکن ہے، جبکہ دیر ہونے کی صورت میں یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔

ٹنڈو جام: اسسٹنٹ کمشنر گوہر مسرور ودیگر خواتین کے چھاتی کے کینسر کے حوالے سے طبی کیمپ کا افتتاح کررہے ہیں