کویت : غیر ملکیوں کے لیے بھی شادی سے قبل طبی معاینہ لازمی قرار

76

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی وزارت صحت نے شادی سے قبل طبی معاینے کے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد معاشرتی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف عرب ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے شادی سے قبل طبی معائنے کا قانون طویل عرصے سے نافذ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بیماریوں سے روک رکھنا ہے۔حکومتی سطح پر جب تک فریقین کی میڈیکل رپورٹ نکاح رجسٹرار کو پیش نہ کی جائے انہیں نکاح پڑھانے اور رجسٹر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔